ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور کا اہم فیصلہ، مسٹر ایس مصطفےٰ زیدی بحال

وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور کا اہم فیصلہ، مسٹر ایس مصطفےٰ زیدی بحال

Thu, 18 May 2017 00:13:49    S.O. News Service

علی گڑھ17مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے اے ایم یو ترمیمی ایکٹXL۔1920کے سیکشن19(3)کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے مسٹر ایس مصطفےٰ زیدی کی معطلی کو منسوخ کرتے ہوئے انہیں ان کے عہدے پر فوری طور پر بحال کردیا ہے۔اس سلسلے میں وائس چانسلر نے الہ آباد ہائی کورٹ میں داخل2017کے رٹ پٹیشن نمبر9487 میں عدالت کے06/اپریل2017کے فیصلے کو ملحوظ رکھتے ہوئے یہ اقدام کیاہے۔مذکورہ حکم نامے کے مطابق مسٹر زیدی معطلی کی تاریخ 26 /اکتوبر 2015 سے اس حکم نامے کے جاری ہونے کی تاریخ تک ڈیوٹی پر تسلیم کئے جائیں گے نیز انہیں اس مدت میں ادا کئے گئے گزارہ بھتّہ کو چھوڑ کران کی بقیہ پوری تنخواہ انہیں ادا کی جائے گی۔حکم نامے کے مطابق مسٹر زیدی پر عائد الزامات کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف جاری تمام تادیبی کارروائیوں کو فوری طور پر بند کردیا گیا ہے۔


Share: